چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلعے میں سکیورٹی دستوں کے ساتھ ایک تصادم میں دو ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔ دونوں پر 40-40 لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ نارائن پور کے ایس پی Robinson Guria نے کہا کہ سکیورٹی دستوں نے مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کے سرحدی علاقوں میں مائونوازوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع کے پیش نظر تلاش کی کارروائی شروع کی تھی۔ ابوجماڑ خطے میں کارروائی کے دوران مائونوازوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ سکیورٹی دستوں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔ دونوں مائونوازوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اُن کی Katta Ramchandra Reddy اور Kosadada عرف Kadari ستیہ نارائن ریڈی کے طور پر شناخت ہوئی ہے۔ دونوں CPI مائونواز کی مرکزی کمیٹی کے رکن تھے۔
Site Admin | September 22, 2025 9:51 PM
چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلعے میں سکیورٹی دستوں کے ساتھ ایک تصادم میں دو مائونواز مارے گئے۔ دونوں پر 40-40 لاکھ روپئے کا انعام تھا