چھتیس گڑھ میں ضلع نارائن پور کے Abujhmad علاقے میں سکیورٹی دستوں کے ساتھ ایک تصادم میں 20 سے زیادہ نکسلی مارے گئے ہیں۔ اس تصادم میں نکسلیوں کے ایک اعلیٰ لیڈر کے ہلاک ہونے کی بھی خبر ہے۔ فائرنگ کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ نارائن پور، دانتے واڑہ، بیجاپور اور کُنڈا گاؤں کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کی ایک ٹیم نے دو دن پہلے Abujhmad علاقے میں بڑی تعداد میں ماؤنوازوں اور نکسلیوں کے اعلیٰ کیڈر کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ایک مشترکہ کارروائی شروع کی تھی۔ نکسلیوں اور سکیورٹی دستوں کے درمیان یہ تصادم آج صبح سے جاری ہے۔×
Site Admin | May 21, 2025 2:37 PM
چھتیس گڑھ کے نارائن ضلعے میں سیکورٹی دستوں کے ساتھ ایک تصادم میں 20 سے زیادہ نکسلی مارے گئے ہیں