ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 18, 2025 9:53 PM

printer

چھتیس گڑھ کے سکما ضلعے میں 33 مائونوازوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے خود سپردگی کی

چھتیس گڑھ کے سُکما ضلعے میں33 ماؤنوازوں نے پولیس اور CRPF کے سینئر افسران کے سامنے خود سپردگی کی۔ اِن ماؤنوازوں کی گرفتاری پر کُل49لاکھ روپے کا انعام تھا۔ آج خودسپردگی کرنے والے نکسلیوں میں گیارہ سُکما ضلعے کی گرام پنچایت Bade Setty میں سرگرم تھے۔ آکاشوانی کے خبروں کے شعبے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سُکما کے SP کرن چوہان نے بتایا کہ اِن نکسلیوں کی خود سپردگی کے ساتھ Bade Setty علاقہ بَستر ڈویژن کی نکسلیوں سے پاک پہلا گرام پنچایت ہوگیا۔
خود سپردگی کرنے والے ماؤنوازوں کو ریاستی سرکار کی باز آباد کاری پالیسی کے تحت پچاس پچاس ہزار کی رقم بھی دی گئی۔ اِس کے علاوہ اُنہیں دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نکسل سے پاک بھارت کی مہم میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور چھتیس گڑھ پولیس کی کامیابی پر اُنہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نکسلیوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی خود سپردگی کی پالیسی کو اپناکر جلد سے جلد اپنے ہتھیار چھوڑ دیں اور قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔ مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے چھتیس گڑھ میں آج پانچ مقامات پر تلاشی کی کارروائی کی۔ چھتیس گڑھ پبلک سروس کمیشن میں بھرتی کے گھوٹالے سے متعلق ایک معاملے میں رائے پور میں تین اور مہا سَمُند میں دو مقامات پر تلاشی کی کارروائی شامل ہے۔ اِس تلاشی میں قابل اعتراض دستاویزات ضبط کیے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں