January 7, 2026 2:50 PM

printer

چھتیس گڑھ کے سُکما ضلع میں 26 نکسلیوں نے ہتھیار ڈالے ہیں

چھتیس گڑھ کے سُکما ضلع میں آج 26 نکسلیوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ اِن میں سے 13 پر مجموعی طور پر 65 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کِرن چوان کے مطابق  7 خواتین سمیت ان نکسلیوں نے CRPF کے اہلکاروں کے سامنے خودسپردگی کی۔ چوان نے بتایا کہ یہ نکسلی پیپلز لبریشن گوریلا آرمی PLGA کی بٹالین میں سرگرم تھے۔