چھتیس گڑھ کے سُکما ضلع میں آج سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں دو ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔ Kistaram علاقے میں ماؤنوازوں کی موجودگی کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد، DRG اور CRPF کی ایک مشترکہ ٹیم کو وہاں بھیجا گیا۔ ماؤنوازوں نے جنگل میں سکیورٹی اہلکاروں پر اچانک حملہ کر دیا اور اندھا دھند گولیاں چلانی شروع کردیں۔ سکیورٹی فورسز نے گولی باری کا جواب دیا۔ آمنے سامنے کی گولی باری میں دو ماؤنواز مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے مارے گئے ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔ علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔
Site Admin | March 1, 2025 9:32 PM
چھتیس گڑھ کے سُکما ضلع میں آج سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں دو ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔