September 3, 2025 10:26 PM

printer

چھتیس گڑھ کے سُکما ضلعے میں 9 خواتین سمیت 20 ماؤ نوازوں نے خودسپردگی کی ہے

آج چھتیس گڑھ کے سُکما ضلعے میں 9 خواتین سمیت 20 ماؤ نوازوں نے خود سپردگی کردی۔ اِن پر 33 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اِن ماؤ نوازوں نے سُکما کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں خود سپردگی کی، جہاں CRPF کے DIG راجیش کمار پانڈے، SP کرن چوان اور دیگر سینئر عہدیداران موجود تھے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن چوان نے بتایا کہ خود سپردگی کرنے والے ماؤ نواز تشدد کے مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔