چھتیس گڑھ کے سُکما ضلعے میں 15 ماؤ نوازوں نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کی ہے۔

چھتیس گڑھ کے سُکما ضلعے میں کَل ممنوعہ تنظیم CPI ماؤنواز کے 15 سرگرم کیڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ اِن لوگوں پر مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ 10 مرد اور پانچ خواتین پر مشتمل اس گروپ نے کَل باضابطہ طور پر سُکما پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے سُکما کے SP کِرن چوہان نے کہا کہ ماؤنوازوں کی یہ خودسپردگی اس مہینے کے اوائل میں انتہائی مطلوب ماؤنواز کمانڈر Madvi Hidma کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی قیادت کی کمی اور بڑھتے ہوئے خوف کا براہ راست نتیجہ ہے۔