چھتیس گڑھ کے سُکما ضلعے میں آج 10 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کی۔ اِن میں چھ خواتین کاڈر بھی شامل ہیں۔ خود سپردگی کرنے والے ماؤنوازوں پر 33 لاکھ روپے کے کُل انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ بَستر رینج کے انسپیکٹر جنرل آف پولیس سُندر راج P نے بتایا کہ ماؤنوازوں نے ایک AK-47 رائفل، دو SLR رائفلوں، ایک اسٹین گن اور ایک BGL لانچر سمیت اسلحے کی خود سپردگی کی۔ ریاستی سرکار کی باز آبادکاری کی پالیسی کے تحت خود سپردگی کرنے والے ہر کاڈر کو 50 ہزار روپے کی رقم بطور incentive مہیا کرائی جاتی ہے۔
چھتیس گڑھ کے سُکما ضلعے میں آج جن 10 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کی، انھوں نے سُکما کے باز آباد کاری مرکز میں شجر کاری کی ایک مہم میں بھی حصہ لیا۔ نئے پودے لگائے جانے کے اِس مقام کو Vayaan Vatika کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے ’امید اور مستقبل کا باغ‘۔
Site Admin | December 12, 2025 9:57 PM
چھتیس گڑھ کے سُکما ضلعے میں آج 10 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کی