چھتیس گڑھ کے سُکما ضلعے میں، 9 خاتون سمیت 20  ماؤ نوازوں نے خود سپردگی کی۔

چھتیس گڑھ کے سُکما ضلعے میں، 9 خاتون سمیت 20  ماؤ نوازوں نے خود سپردگی کی۔ اُن پر 33 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان تھا۔ اِن ماؤ نوازوں نے CRPF کے نائب انسپیکٹرجنرل راجیش کمار پانڈے، پولیس کے سپرنٹندنٹ کرن چوہان اور دیگر سینئر عہدیداران کی موجودگی میں کل سُکما میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر میں خود سپردگی کی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ  کرن چوہان نے کہا کہ خود سپردگی کرنے والے یہ ماؤ نواز مبینہ طور پر تشدد کے متعدد واقعات میں شامل تھے۔×