September 24, 2025 9:44 PM

printer

چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلع میں 71 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کی ہے

آج چھتیس گڑھ کے Dantewada ضلع میں، 21 خواتین سمیت 71 ماؤنوازوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے خود سپردگی کی۔ پولیس نے بتایا کہ اُن میں سے 30 افراد پر مجموعی طور سے 64 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے Dantewada ضلع کے ایس پی گورَو رائے نے کہا کہ اِن ماؤنوازوں نے ”Lone Varratu“ یا ”گھر واپسی“ مہم کے اثر کے تحت خود سپردگی کی ہے، جسے ضلع میں چلایا جارہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی بازآبادکاری پالیسی کے تحت، خود سپردگی کرنے والے ماؤنوازوں میں سے ہر ایک کو 50 ہزار روپے کی ترغیبی رقم فراہم کی جائے گی۔ اِس کے ساتھ ہی انہیں مہارت کی فروغ کی تربیت سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔