January 10, 2026 9:34 AM | Chattisgarh Maoists

printer

چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلعے میں 63 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کی ہے۔

چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلعے میں 63 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کی ہے۔ ان میں سے 36 ماؤنوازوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 19 لاکھ 50 ہزار روپے کا انعام تھا۔ ماؤنوازوں نے پولیس سپرنٹینڈنٹ گورو رائے کے سامنے خود سپردگی کی۔

سحافیوں سے بات کرتے ہوئے جناب رائے نے کہا کہ خود سپردگی کرنے والے ماؤنوازوں میں 18 خواتین کاڈرز بھی شامل ہیں۔ انھوں نے مطلع کیا کہ یہ ماؤنواز دربھا ڈویژن جنوبی بستر، مغربی بستر،Maad  علاقے اور پڑوسی ریاست اوڈیشہ میں سرگرم تھے۔ سپرنٹینڈنٹ پولیس نے مزید کہا کہ خود سپردگی کرنے والے ماؤنواز مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ جھڑپوں، IED دھماکوں، گھات لگا کر حملوں، آگ زنی، قتل اور گولی باری سمیت سنگین ماؤنواز واقعات میں ملوث تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ خوس سپردگی کرنے والے ہر ایک ماؤنواز کو ریاستی سرکار کی بازآبادکاری پولیسی کے تحت ترغیبی طور پر 50 ہزار روپے دیے گئے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔