چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلعے میں 12 ماؤ نوازوں نے آج پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ پولیس کے ضلع سپرنٹنڈنٹ گورَو رائے نے کہا کہ اِن ماؤ نوازوں میں سے 9 پر 28 لاکھ روپے کا مجموعی انعام تھا۔
ہتھیار ڈالنے والے ماؤ نوازوں کو، ریاستی سرکار کی نئی بازآبادکاری کی پالیسی کے تحت دیگر سہولیات کے ساتھ 50-50 ہزار روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔ x