ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 17, 2025 3:04 PM

printer

چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں آج 200 سے زیادہ نکسلیوں نے ہتھیار ڈالے ہیں

200 سے زیادہ نکسلیوں نے آج جگدل پور میں، جو چھتیس گڑھ کے بستر ڈیویژن کا ہیڈ کوراٹر ہے، خود سپردگی کی ہے۔ حکام کے مطابق ہتھیار ڈالنے والا یہ گروپ ممنوعہ CPI ماؤنواز تنظیم کے مختلف درجات کی نمائندگی کرتا ہے۔ اِن نکسلیوں نے 153 ہتھیار ڈالے ہیں، جن میں 19 اے کے 47 رائفلز اور 17 ایس ایل آر رائفلز شامل ہیں۔
چھتیس گڑھ کی تاریخ میں نکسلیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، جس نے ہتھیار ڈالے ہیں۔ بستر ضلع کے مختلف علاقوں میں سرگرم 210 ماؤنوازوں نے آج جگدل پور میں ہتھیار ڈالے ہیں۔ اِن میں ماؤنواز تنظیم کے بہت سے سرکردہ لیڈر شامل ہیں۔ اِن لوگوں نے سینئر پولیس افسران اور مرکزی مسلح پولیس فورس کے افسران کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ اِس موقع پر بستر کے مختلف قبائیلی لوگوں نے بھی سماج کے اصل دھارے میں اِن لوگوں کی واپسی کا خیر مقدم کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔