چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں آج 59 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کی۔ اِن میں 9 خواتین شامل ہیں۔ اِن ماؤنوازوں نے ریاستی حکومت کی بازآبادکاری پہل ”Poona Marghuem“ کے زیر اثر خود سپردگی کی ہے، جس کا مطلب بازآبادکاری کے ذریعے بحالی ہے۔
اِن ماؤنوازوں پر کُل 66 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے آج بیجاپور کے ضلع ہیڈ کوارٹر میں CRPF کے ڈی آئی جی D K Negi اور پولیس سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر جتیندر یادو کے سامنے خود سپردگی کی۔ بیجاپور ضلع میں اِس سال اب تک کُل 461 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کی ہے اور وہ معاشرے کے اصل دھارے میں پھر شامل ہوئے ہیں۔