چھتیس گڑھ میں بیجاپور ضلع میں سات خواتین سمیت 34 مائونوازوں نے آج خودسپردگی کی ہے۔ ان میں 26 مائونوازوں پر مجموعی طور پر 84 لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر جتیندر کمار یادو نے کہا کہ جن لوگوں نے خودسپردگی کی ہے ان میں تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی اور AOB ڈویژن کے مائونوازوں کے علاوہ DKS زونل کمیٹی کے ممبران بھی شامل ہیں۔ خود سپردگی کرنے والے سبھی مائونوازوں کو ریاستی حکومت کی بازآبادکاری پالیسی کے تحت پچاس ہزار روپئے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔
Site Admin | December 16, 2025 9:29 PM
چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں 34 ماؤنوازوں نے خودسپردگی کردی ہے