آج چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں 52 ماؤنوازوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے خود سپردگی کر دی۔ ان ماؤنوازوں پر ایک لاکھ 45 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ خود سپردگی کرنے والوں میں 21 خواتین ماؤنواز بھی شامل ہیں۔ چھتیس گڑھ حکومت کی بازآبادکاری پولیسی کے تحت خود سپردگی کرنے والے ہر ایک ماؤنواز کو 50 ہزار روپے کی مالی مدد مہیا کرائی گئی ہے۔