چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں 23 خواتین سمیت 103 ماؤنوازوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے خودسپردگی کر دی۔ اِن میں سے 49 ماؤنوازوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 6 لاکھ روپے سے زیادہ کا انعام تھا۔ یہ ماؤنواز پچھلے کئی سال سے مختلف ماؤنواز تنظیموں سے وابستہ رہے ہیں۔
ریاستی سرکار کی بازآبادکاری پالیسی کے تحت ہتھیار ڈالنے والے ہر ماؤنواز کو 50 ہزار روپے ترغیبی رقم کے طور پر دیے گئے۔ ضلعے میں اس سال اب تک مجموعی طور پر 410 ماؤنواز خود سپردگی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 421 ماؤنوازوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور تصادم کے الگ الگ واقعات میں 137 ماؤنواز مارے جا چکے ہیں۔ ×