چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں آج ایک مڈبھیڑ میں 6 ماؤنواز مارے گئے۔ یہ مڈبھیڑ بیجاپور کے نیشنل پارک علاقے میں صبح سے جاری ہے۔ بیجاپور کے پولیس سپرنٹنڈینٹ ڈاکٹر جتیندر یادو نے بتایا کہ علاقے میں ماؤنوازوں کی موجودگی سے متعلق انٹلیجنس کی اطلاع ملنے کے بعد دنتے واڑہ اور بیجاپور کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کی مشترکہ ٹیم، خصوصی ٹاسک فورس کے ساتھ تلاش مہم پر بھیجی گئی تھی۔ حفاظتی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان رُک رُک کر فائرنگ کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔ اب تک مڈبھیڑ کے مقام سے ماؤنوازوں کی 6 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ سلامتی اہلکاروں نے مڈبھیڑ کے مقام سے خود کار ہتھیار، ایک اسٹین گن، ایک INSAS رائفل اور دیگر دھماکہ خیز مواد ضبط کیا ہے۔
بَستر رینج کے IGP سُندر راج P نے کہا کہ فرار ماؤنوازوں کو پکڑنے کیلئے پولیس اور حفاظتی فورسز کی اضافی ٹیمیں اطراف کے علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔ آخری خبریں ملنے تک آپریشن جاری ہے۔
Site Admin | November 11, 2025 9:41 PM
چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں سکیورٹی دستوں کے ساتھ تصادم میں 6 نکسلی ہلاک ہوگئے