December 3, 2025 10:28 PM

printer

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں ایک تصادم میں بارہ ماؤنواز ہلاک ہوگئے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں آج بیجاپور ضلعے میں سکیورٹی دستوں کے ساتھ ایک تصادم میں 12 ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔ اپنے فرائض کی انجام دہی میں 3 سکیورٹی اہلکاروں نے بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ دیگر دو، تصادم میں زخمی ہوگئے۔ 

بیجاپور دانتے واڑہ سرحد کے نزدیک ماؤنوازوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دانتے واڑہ اور بیجاپور کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ، خصوصی ٹاسک فورس، کوبرا یونٹ اور CRPF پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاش کارروائی شروع کی۔ کارروائی کے دوران دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہوگئی۔ سکیورٹی دستوں نے تصادم کے مقام سے اب تک 12 ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ اُس جگہ سے رائفلیں اور دیگر دھماکہ خیز مادّہ بھی ضبط کیا گیا ہے۔ اِس تصادم میں بیجاپور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کا ایک ہیڈ کانسٹیبل، ایک کانسٹیبل اور ایک جوان شہید ہوگئے۔ علاقے کیلئے اضافی فورس روانہ کر دی گئی ہے اور تلاش کارروائی جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔