چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں آج 24 مائونوازوں نے خودسپردگی کی۔ اِن میں سے 14 مائونوازوں کی گرفتاری پر 28 لاکھ پچاس ہزار روپئے کے انعام کا اعلان تھا۔ اِن مائونوازوں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ضلع پولیس کے سینئر افسران کے سامنے خود سپردگی کی۔ حکومت کی بازآبادکاری کی اسکیم کے تحت ایک سہولت کے طور پر خودسپردگی کرنے والے مائونوازوں کو پچاس پچاس ہزار روپئے کے چیک بھی دیئے گئے۔ اب تک اِس برس بیجاپور ضلعے میں 200 سے زیادہ مائونواز خودسپردگی کرچکے ہیں۔
Site Admin | April 28, 2025 9:53 PM
چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں آج 24 مائونوازوں نے خودسپردگی کی
