February 1, 2025 9:18 PM

printer

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں آج سکیورٹی دستوں کے ساتھ ایک تصادم میں آٹھ ماؤنواز ہلاک ہوگئے

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں آج سکیورٹی دستوں کے ساتھ ایک تصادم میں آٹھ ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہوئے ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ سکیورٹی دستوں نے INSAS رائفل اور بیرل گرینیڈ لانچر سمیت مختلف ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں۔ Gangalur علاقے میں ماؤنوازوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع ریزرو گارڈ، خصوصی ٹاسک فورس، CRPF اور کوبرا بٹالین کی مشترکہ ٹیم نے اُن کے خلاف مہم کا آغاز کیا۔ صبح سے ہی سکیورٹی دستوں اور نکسلیوں کے درمیان رُک رُک کر فائرنگ ہورہی تھی۔ علاقے میں تلاش کارروائی جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔