November 4, 2025 9:48 PM

printer

چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں ایک مسافر ٹرین کی ایک مال بردار ریل گاڑی سے ٹکر کے بعد6 افراد کی جان چلی گئی ہے

آج شام بلاسپور کے نزدیک ایک ٹرین حادثے میں6 افراد کی جان چلی گئی اور تقریباً دیگر20 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ تقریباً شام چار بجے اُس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ریل گاڑی کی Lal Khadan کے نزدیک کھڑی ایک مال بردار ٹرین سے ٹکر ہوگئی۔ ریلوے، ضلع انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر راحت اور بچائو کی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ زخمیوں کو نزدیک کے اسپتالوں کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔ ریلوے نے مسافروں اور اُن کے کنبے کی افراد کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں رائے پور، دُرگ اور بھاٹا پاڑا ریلوے اسٹیشنوں پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں۔ اِس دوران ریلوے نے مہلوکین کیلئے نقد رقم کا اعلان کیا ہے۔
حادثے میں جان گنوانے والوں کے ہر کنبے کو دس-دس لاکھ روپئے اور شدید طور پر زخمیوں کو پانچ-پانچ لاکھ روپئے کی نقد رقم دی جائے گی۔ معمولی طور پر زخمی ہوئے افراد کو ایک-ایک لاکھ روپئے دیئے جائیں گے۔ ریلوے نے ریلوے کی سیفٹی سے متعلق کمشنر کے ذریعے اِس واقعے کی تفصیلی تحقیقات کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ بلاسپور کے ضلع کلکٹر سنجے اگروال نے کہا ہے کہ بچائو کارروائی جاری ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔