چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژن میں دو الگ الگ مڈبھیڑ میں آج حفاظتی دستوں نے 14 ماؤنوازوں کو مار گرایا۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔
ایک رپورٹ۔ V-C Vikalp Shukla
سال 2026 کی شروعات میں چھتیس گڑھ میں ماؤنواز مخالف محاذ پر حفاظتی دستوں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ بستر ڈویژن کے سُکما اور بیجاپور ضلعوں میں دو الگ الگ مڈبھیڑ میں 14 ماؤنواز مارے گئے۔ اس کے تحت سُکما ضلع کے کونٹا علاقے میں ہوئی مڈبھیڑ میں 12 ماؤنوازوں کی موت ہوگئی، جبکہ دوسری مڈبھیڑ میں بیجاپور ضلع کے باساگُڑا علاقے میں دو ماؤنوازوں کا صفایا کردیا گیا۔ حفاظتی دستوں نے جائے واقعہ سے سبھی ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ جائے واقعہ سے ایک AK-47 رائفل، ایک SLR رائفل دیگر ہتھیار بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔
رائے پور سے وکلپ شکلا کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں ……