چھتیس گڑھ کے، بدعنوانی کی روک تھام کے بیورو اور معاشی جرائم کی روک تھام کے وِنگ نے مبینہ طور پر شراب کے ایک گھوٹالے میں، ایک ریٹائرڈ IAS افسر کو گرفتار کیا ہے۔
اُس وقت کے، ریاست کے ایکسائز محکمے کے کمشنر نِرنجن داس کو اِس گھوٹالے کو انجام دینے اور اِس میں سازباز کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ داس نے شراب کی سرکاری دُکانوں پر، بغیر حساب کتاب والی شراب کی فروخت، افسروں کی منتقلی، ٹینڈر جاری کرنے کے عمل میں چھیڑ چھاڑ، شراب سے متعلق خامیوں والی پالیسی لانے میں تعاون دینے اور اِس سلسلے میں سازباز کرنے والوں کو فائدہ پہنچانے کے عوض مبینہ طور پر کئی کروڑ روپے وصول کیے تھے۔
Site Admin | September 19, 2025 2:45 PM
چھتیس گڑھ کے، بدعنوانی کی روک تھام کے بیورو اور معاشی جرائم کی روک تھام کے وِنگ نے مبینہ طور پر شراب کے ایک گھوٹالے میں، ایک ریٹائرڈ IAS افسر کو گرفتار کیا ہے۔