چھتیس گڑھ میں 10 خاتون سمیت 29 ماؤنوازوں نے آج پولیس کے سامنے خود سپردگی کی۔ اُن پر تقریباً پانچ-پانچ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان تھا۔ 21 ماؤنوازوں نے دانتے واڑہ ضلع میں جبکہ آٹھ ماؤنوازوں نے ناراین پور ضلع میں پولیس اور مرکزی مسلح فورسز کے سینئر افسران کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ ریاستی حکومت کی بازآباد کاری پالیسی کے تحت خود سپردگی کرنے والے ماؤنوازوں کو پچاس-پچاس ہزار روپے کی ترغیبی رقم فراہم کی جائے گی۔ انھیں سرکار کی جانب سے ہنرمندی کے فروغ کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی اور کاشت کاری کیلئے زمین بھی دی جائے گی۔×
Site Admin | August 20, 2025 10:32 PM
چھتیس گڑھ میں 29 ماؤنوازوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے خود سپردگی کر دی ہے