December 10, 2025 10:03 AM | Chhattiagarh SIR

printer

چھتیس گڑھ میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی SIR کے تحت ریاست میں ذاتی معلومات سے متعلق   قریب قریب سبھی فارمس تقسیم کردیے گئے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی SIR کے تحت ریاست میں ذاتی معلومات سے متعلق   قریب قریب سبھی فارمس تقسیم کردیے گئے ہیں۔ اِن میں سے بیشتر فارمس کو ڈجیٹل شکل دینے کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ ہمارے رائے پور کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ رائے دہندگان کی سہولت کیلئے مختلف ضلعوں میں ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی ہیں۔

چھتیس گڑھ کے کئی ضلعوں میں ایوانِ تجارت اور مختلف سماجی تنظیمیں SIR مہم پر خوش اسلوبی کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنانے کی خاطر معاونت کر رہی ہیں۔

Gaurella-Pendra-Marwahi ضلعے کے نائب چناؤ افسر امِت Bek نے کہا ہے کہ SIR سے متعلق معاملات کو تیزی کے ساتھ حل کیا جا رہا ہے۔

چھتیس گڑھ کے سبھی ضلعوں میں SIR کا کام پوری سنجیدگی اور شفافیت کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے۔