چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں ایک نکسلی ہلاک ہوگیا۔ یہ تصادم سُکما ضلع کے KISTARAM علاقے میں ہوا۔ علاقے میں ماؤنوازوں کی موجودگی کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ، اسپیشل ٹاسک فورس اور CRPF کی کوبرا بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم کو کارروائی کے لئے روانہ کیا گیا۔ کل شام سے سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان رُک رُک کر گولی باری ہورہی ہے۔ تلاش کارروائی کے دوران مارے گئے ایک نکسلی کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
سیکورٹی فورسز تصادم کے مقام اور آس پاس کے علاقوں میں سرگرم تلاش کی کارروائی انجام دے رہی ہیں۔
Site Admin | May 23, 2025 2:36 PM
چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں ایک نکسلی ہلاک ہوگیا
