چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو ماؤ نواز مارے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کو کل بیجاپور ضلعے کے جنوب مغربی علاقے میں بڑی تعداد میں ماؤ نوازوں کی موجودگی کے بارے میں خصوصی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے تلاش کی کارروائی شروع کی اور یہ جھڑپ ہوئی۔ اب تک دو ماؤ نوازوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جائے واقعہ سے ایک رائفل، ایک BGL لانچر اور دیگر دھماکہ خیز مادّے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ جھڑپ کے دوران ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ اُن کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
اس دوران چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلعے میں 12 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کی۔ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ Robinson Guria نے بتایا کہ خود سپردگی کرنے والے 12 ماؤ نوازوں میں سے 9 پر 18 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ سُکما ضلعے میں سکیورٹی فورسز نے 4 ماؤ نوازوں کو گرفتار کیا۔ اُن کے پاس سے ایک ٹفن بم اور دیگر دھماکہ خیز مادّے بھی برآمد کیے گئے۔×