January 18, 2026 9:51 PM

printer

چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان بیجاپور ضلعے میں کل سے جھڑپ جاری ہے

چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان بیجاپور ضلعے میں کل سے جھڑپ جاری ہے۔ جھڑپ کے مقام سے آج دو اور لاشیں برآمد کی گئیں۔ اِس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے ماؤنوازوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر6 ہوگئی ہے، جن میں 6 خواتین ماؤنواز شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسیز نے جائے وقوع سے مجموعی طور پر چھ رائفلیں برآمد کی ہیں۔ بیجاپور کے SP ڈاکٹر جتیندر یادو نے کہا کہ ضلعے کے شمال مغربی جنگلات اور پہاڑی علاقوں میں ماؤنوازوں کی موجودگی کے بارے میں انٹلیجنس کی رپورٹوں کے بعد، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ، کوبرا بٹالین اور اسپشل ٹاسک فورس کی ایک مشترکہ ٹیم نے، کل شام تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان رُک رُک کر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے تمام ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔