چھتیس گڑھ میں، آج مسلح افواج کے ساتھ ایک مدبھیڑ میں 27 ماؤ نواز مارے گئے۔ نکسلیوں کے بڑے لیڈر اور CPI ماؤنواز کا جنرل سکریٹری Basava Raju بھی مرنے والے ماؤنوازوں میں شامل ہے۔ اس پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا۔ مسلح افواج نے مرنے والے سبھی ماؤنوازوں کی لاشوں کے ساتھ جائے وقوع سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور دیگر ساز و سامان بھی برآمد کیا ہے۔ اس مڈبھیڑ میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈDRG کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا ہے۔
پیش ہے ایک رپورٹ
چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع کے ابوجھ ماڑ علاقے میں بڑی تعداد میں ماؤ نوازوں کی موجودگی کے سلسلے میں ایک خفیہ سراغ کی بنیاد پر نارائن پور، دانتے واڑا، بیجاپور اور کونڈا گاؤں سمیت چار ضلعوں کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کی ٹیموں نے دو دن پہلے ایک مشترک مہم شروع کی تھی۔
ایسے سراغ بھی ملے تھے کہ یہاں بڑی تعداد میں ماؤ نواز موجود ہیں اور ان کے ساتھ سنٹرل کمیٹی اور پولٹ بیورو کا ایک ممبر بھی یہیں پوشیدہ تھا۔ دشوار گزار علاقہ ہونے اور کئی دیگر چیلنجوں کے باوجود مسلح افواج نے پورے عزم کے ساتھ اس مہم کو انجام دیا، جس کے نتیجے میں، مسلح افواج نے نکسلیوں کے ایک بڑے لیڈر سمیت 27 ماؤنوازوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ علاقے میں تلاشی کی مہم اب بھی جاری ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چھتس گڑھ میں ماؤنوازوں کے خلاف اس مہم کی کامیابی پر ملک کی مسلح افواج کی ستائش کی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا کہ حکومت ماؤ ازم کی لعنت کو ختم کرنے او ملک کے لوگوں کے لئے پر سکوں اور خوشحال زندگی کو یقینی بنانے کے تئیں پر عزم ہے۔×