July 24, 2025 9:39 PM

printer

چھتیس گڑھ میں آج بَستر ڈویژن کے مختلف اضلاع میں 66 مائونوازوں نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کردی

چھتیس گڑھ میں آج بَستر ڈویژن کے مختلف اضلاع میں 66 مائونوازوں نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کردی۔ اِن مائونوازوں پر دو کروڑ روپئے سے زیادہ کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ بیجاپور میں 25 مائونوازوں، دانتے واڑہ میں 15، کانکیر میں 13، نارائن پور میں آٹھ اور سکھما ضلعے میں پانچ مائونوازوں نے خود سپردگی کی۔ خود سپردگی کرنے والے سبھی مائونوازوں میں سے ہر ایک کو ریاستی حکومت کی بازآباد کاری سے متعلق پالیسی کے تحت پچاس-پچاس ہزار روپئے کی ترغیباتی رقم فراہم کی گئی۔ بَستر رینج کے IG پولیس نے کہا ہے کہ گذشتہ18 مہینوں میں بستر ڈویژن میں ایک ہزار پانچ سو سے زیادہ مائونوازوں نے خود سپردگی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔