January 17, 2026 3:46 PM

printer

چھتیس گڑھ میں آج بیجاپور ضلع میں مسلح افواج کے ساتھ ایک مڈبھیڑ میں دو ماؤنواز مارے گئے۔

چھتیس گڑھ میں آج بیجاپور ضلع میں مسلح افواج کے ساتھ ایک مڈبھیڑ میں دو ماؤنواز مارے گئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افواج کی ایک مشترکہ ٹیم ماؤنوازوں کی موجودگی سے متعلق ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ضلع کے شمال مغربی علاقے میں بھیجی گئی تھی۔ آج صبح تلاشی مہم کے دوران یہ مڈبھیڑ پیش آئی۔ صبح سے ہی دونوں طرف سے رُک رُک کر فائرنگ ہورہی ہے۔ اب جائے وقوع سے دو ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔×