چھتیس گڑھ میں آج بیجاپور ضلعے کے بَستر ڈویژن میں 9 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کر دی۔ اِن میں سے 4 ماؤنوازوں پر 23 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اِن ماؤنوازوں نے CRPF اور پولیس کے سینئر عہدیداروں کے سامنے خود سپردگی کی۔ ماؤنوازوں پر کئی واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ خود سپردگی کرنے پر ریاستی سرکار کی خود سپردگی اور بازآبادکاری کی پالیسی کے تحت ہر ماؤنواز کو 25 ہزار روپے دیئے گئے۔
Site Admin | February 25, 2025 9:25 PM
چھتیس گڑھ میں آج بیجاپور ضلعے کے بَستر ڈویژن میں 9 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کر دی