چھتیس گڑھ سرکار خاص طور پر قبائلیوں کی زیادہ آبادی والے Surguja اور Baster خطّے میں 5 ہزار سے زیادہ موبائل ٹاور لگائے گی۔

چھتیس گڑھ سرکار 5 ہزار سے زیادہ موبائل ٹاورس لگانے پر غور کر رہی ہے۔ خاص طور پر قبائلیوں کی زیادہ آبادی والے Surguja اور Baster خطّوں میں یہ موبائل ٹاور لگائے جائیں گے۔

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ Vishnu Deo Sai نے سال 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ چھتیس گڑھ کے مقصد کے حصول کیلئے ریاست میں ڈیجیٹل انقلاب کو نئی رفتار دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ ریاست کے دور دراز کے علاقوں میں نئے موبائل ٹاور لگانے جیسے کام میں تیزی لائی جائے اور فائبر نیٹ ورک لائنیں بچھانے کے کام کو بھی تیز کیا جائے۔ جناب وشنو دیو سائی نے کہا ہے کہ مختلف محکموں کی آن لائن خدمات کو وسعت دے کر 250 دیگر آف لائن خدمات کو بھی آن لائن خدمات میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔