ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 21, 2025 9:24 PM

printer

چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کی سرحد پر بین ریاستی مشترکہ آپریشن میں آج کم از کم 18 ماؤنواز مارے گئے۔

چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کی سرحد پر بین ریاستی مشترکہ آپریشن میں آج کم از کم 18 ماؤنواز مارے گئے۔ اِس مڈبھیڑ میں ماؤنوازوں کی مرکزی کمیٹی کا رکن جئے رام عرف چَلپَتی بھی مارا گیا۔ چَلپَتی پر ایک کروڑ روپئے کا انعام تھا۔
چھتیس گڑھ میں ماؤنواز مخالف آپریشن کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل وویکانند سنہا نے بتایا کہ یہ آپریشن چھتیس گڑھ کے گریابندھ ضلعے اور اڈیشہ کے نُواپاڑا ضلعے کے سرحدی علاقوں میں انجام دیا گیا۔
اِس دوران حفاظتی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان 36 گھنٹے سے زیادہ رُک رُک کر گولی باری جاری رہی۔حفاظتی فورسز کی جانب سے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔