چِلی کے صدر گیبریئل بورِک فونٹ، کل سے بھارت کے 5 روزہ دورے پر آئیں گے۔ اُن کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ہوگا، جس میں وزراء، پارلیمنٹ کے ارکان، تجارتی ایسوسی ایشنز اور چِلی کی وہ ممتاز شخصیتیں بھی شامل ہیں، جن کا تعلق بھارت-چِلی ثقافتی رابطوں سے ہے۔ صدر کی حیثیت سے جناب بورِک کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اپنے دورے میں صدر بورِک کل وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور بھارت-چِلی تعلقات کے پورے منظرنامے پر بات چیت کریں گے۔ صدر بورِک، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے، جو اُن کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام کریں گی۔
صدر بورِک آگرہ، ممبئی اور بنگلورو بھی جائیں گے، جس کے بعد وہ 5 اپریل کو اپنے وطن واپس چلے جائیں گے۔×