بھارتی فضائیہ کے Jaguar Trainer طیارے کے گِرکر تباہ ہونے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے ایک عدالتی انکوائری تشکیل دی گئی ہے۔ یہ طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا اور آج راجستھان میں Churu کے نزدیک گِرکر تباہ ہوگیا۔ اِس حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ شہری علاقے میں املاک کو کسی طرح کے نقصان ہونے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ بھارتی فضائیہ نے جانوں کی زیاں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اِس دُکھ کے وقت میں وہ پورے طور پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔x
Site Admin | July 9, 2025 11:25 PM
چورو میں بھارتی فضائیہ کے جنگی جہاز کو پیش آئے حادثے میں کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے