July 24, 2025 3:03 PM

printer

چوتھے ٹیسٹ میچ کے آج دوسرے دن بھارت، انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 264 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا

مانچیسٹر میں اولڈ ٹریفرڈ کے مقام پر Anderson-Tendulkar ٹرافی سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے آج دوسرے دن بھارت، انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 264 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ کل میچ کے پہلے دن کم روشنی کی وجہ سے کھیل پہلے ہی روک دیا گیا تھا۔ کل جب کھیل ختم ہوا تو شردل ٹھاکر اور رویندر جڈیجہ 19 رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ اس سے پہلے سائی سُدرشن نے 61 اور یشسوی جیسوال نے 58 رن بنائے۔ کے-ایل راہل نے 46 رن اسکور کیے۔ رشبھ پنت کو دائیں پاؤں میں چوٹ لگنے کے بعد میدان سے جانا پڑا۔ اُس وقت تک انہوں نے 37 رن بنائے تھے۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو-ایک کی سبقت حاصل ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔