March 22, 2025 9:48 AM | India EU Maritime

printer

 چوتھے بھارت-یورپی یونین بحری سلامتی مذاکرات کا انعقاد کل نئی دلّی میں کیا گیا۔

 چوتھے بھارت-یورپی یونین بحری سلامتی مذاکرات کا انعقاد کل نئی دلّی میں کیا گیا۔ بھارتی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں ترکِ اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی معاملات کے جوائنٹ سکریٹری امت شکلا نے، جبکہ یورپی یونین کے وفد کی قیادت یوروپی خارجی ایکشن سروس میں سیکورٹی اور دفاعی پالیسی کے ڈائریکٹر Maciej Stadejek نے کی۔

دونوں فریقوں نے ایک محفوظ سمندری ماحول کو برقرار رکھنے کے طور طریقوں پر اتفاق کیا، جو جامع ترقی اور عالمی سطح پر فلاح و بہبود کے لیے سازگار ہے۔ انہوں نے بحری شعبے میں جاری تعاون کے اقدامات اور جامع بحری سلامتی کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی میکانزم کو تقویت دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

دونوں فریقوں نے غیر قانونی بحری سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے، اہم بحری بنیادی ڈھانچے کے تحفظ، علاقائی ترقی اور صلاحیت سازی کی سرگرمیوں جیسے شعبوں میں اپنی مشترکہ کوششوں کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔×