چوتھا ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکٹ کمپین اس سال یکم نومبر سے 30 نومبر تک ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ مہم Face Authentication تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے پنشن یافتہ افراد کو ڈیجیٹل طور سے بااختیار بنائے جانے کو فروغ دینے کی غرض سے اب تک کی سب سے بڑی مہم ہے۔
عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مہم ملک کے ایک ہزار 850 سے زیادہ ضلعوں، شہروں اور قصبوں میں منعقد کی جائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ریلوے، دفاع اور دیگر متعلقہ وزارتیں اور محکمے بھی شناخت شدہ مقامات پر ملک بھر میں کیمپس لگائیں گے۔