ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 27, 2024 9:51 AM | GOVERNANCE CONCLUDE

printer

چوتھا سُشاسن سپتاہ 2024 اور ’پرشاسن گاؤں کی اور مہم‘ کل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

چوتھا سُشاسن سپتاہ 2024 اور ’پرشاسن گاؤں کی اور مہم‘ کل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے سوشاسن سپتاہ اور ملک گیر ”پرشاسن گاؤں کی اور مہم“ دونوں کو مربوط کیا، جو اس مہینے کی 19 سے 25 تاریخ تک جاری رہی۔ شہریوں پر مرکوز گورننس اور گھر تک خدمات کی فراہمی پر مرکوز یہ مہم بھارت کی سب سے بڑی مہم رہی۔ اپنے پیغام میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پرشاسن گاؤں کی اور صرف ایک نعرہ نہیں، بلکہ تبدیلی کی ایک کوشش ہے، جس کا مقصد دیہی برادریوں کے قریب موثر حکمرانی کو لانا ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ۔                         V/C – Pallavi

پرشاسن گاؤں کی اور مہم کے دوران، ضلع کلکٹروں نے خدمات کی بہتر فراہمی نیز عوامی شکایات کو دور کرنے کی خاطر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور پنچایت سمیتیوں میں خصوصی کیمپ اور تقریبات کا انعقاد کیا۔ اس مقصد کیلئے تشکیل کردہ ڈیش بورڈ کے ذریعے بروقت مرکزی سطح پر مہم کی نگرانی کی گئی۔ گڈ گورننس یعنی بہتر حکمرانی ہفتہ کے دوران بہتر حکمرانی پر ورکشاپ کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا، تاکہ اضلاع @100 اور موجودہ ضلعی سطح کی اختراعات کیلئے ویژن مرتب کیا جا سکے۔ خدمات کی ڈیلیوری کے تحت 2 کروڑ 99 لاکھ سے زیادہ درخواستوں کو نمٹایا گیا اور ریاستی پورٹلز پر تقریباً 15 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ 51 ہزار سے زیادہ کیمپ منعقد کیے گئے اور 272 ضلعی ویژن @100 دستاویزات تیار کیے گئے۔ وزرائے اعلیٰ اور مرکزی وزراء نے ملک گیر پرشاسن گاؤں کی اور مہم میں حصہ لیا۔ تمام ریاستوں، ضلعوں، تحصیلوں اور پنچایتوں کے کیمپوں میں لوگوں نے بڑے تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔