چوالیسویں بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے IITF کا کَل نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں آغاز ہوگا۔ اِس سال میلے کا موضوع ہے ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اس مرتبہ اترپردیش، راجستھان، مہاراشٹر اور بہار شراکت دار ریاستیں ہیں اور جھارکھنڈ توجہ والی ریاست ہے۔ اس 14 روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں 12 ممالک شرکت کر رہے ہیں جبکہ اس میں تقریباً 30 ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے اور 60 سے زیادہ وزارتیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تین ہزار 500 نمائش کاروں کے اُس میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔
Site Admin | November 13, 2025 10:00 PM
چوالیسویں بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے IITF کا کَل نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں آغاز ہوگا۔ اِس سال میلے کا موضوع ہے ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘۔