الیکشن کمیشن نے آج گجرات، کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال میں پانچ اسمبلی حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ ضمنی انتخابات کے لئے نوٹی فکیشن کل جاری کیا جائے گا۔ اگلے مہینے کی دو تاریخ تک پرچہ نامزدگی داخل کئے جاسکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال تین جون کو کی جائے گی۔ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ پانچ جون ہے۔ انتخابات 19 جون کو ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 جو ن کو کی جائے گی۔ گجرات میں Kadi سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات ہوں گے۔ یہ سیٹ موجودہ رکن اسمبلی کرسن بھائی پنجاب بھائی سولنکی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی اور Visavabarسیٹ پرموجودجہ رکن اسمبلی بھیانی بھوپیندربھائی Gandubhai کے استعفے کی وجہ سے ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔
کیرل میں Nilambur سیٹ پر ضمنی انتخاب ہوگا کیونکہ پی وی انور نے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ لدھیانہ کی مغربی سیٹ پر موجودہ رکن اسمبلی گرپریت بسّی گوگی کے انتقال کی وجہ سے ضمنی انتخاب ہوگا۔ مغربی بنگال میں کالی گنج اسمبلی سیٹ سے موجودہ رکن اسمبلی نصیرالدین احمد کے انتقال کی وجہ سے ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔××