چناؤ کمیشن نے مغربی بنگال میں 2 ہزار 208 بوتھوں پر ذاتی معلومات سے متعلق صد فیصد فارم جمع کئے جانے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ ان بوتھوں سے جمع نہ کئے جانے والے فارمس کی کوئی خبر نہیں ملی ہے، جو غیر حقیقت پسندانہ لگتا ہے۔ ضلع چناؤ افسروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آج دن کے 10 بجے تک اپنی رپورٹ پیش کردیں۔ BJP نے الزام لگایا ہے کہ سیاسی اغراض سے متاثر بعض بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز، BLOs پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ انہیں OTPs بتائیں تاکہ انتقال کرنے والے افراد، وہاں سے منتقل ہوجانے والے افراد اور غیرقانونی بنگلہ دیشی تارکینِ وطن کے نام موجودہ SIR کے عمل میں شامل کئے جاسکیں۔ چناؤ کمیشن کے مقرر کردہ اسپیشل Roll آبزروَر Subrata Gupta نے عام لوگوں، سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں سے صلاح و مشورہ شروع کردیا ہے تاکہ SIR کے عمل سے متعلق اُن کی شکایات دور کی جاسکیں۔ اُدھر CPIM اور کانگریس کے ارکان نے اپنی تشویش سے آگاہ کرنے کیلئے کَل اسپیشل Roll آبزروَر سے ملاقات کی تھی۔ x
Site Admin | December 2, 2025 3:22 PM
چناؤ کمیشن نے مغربی بنگال میں 2 ہزار 208 بوتھوں پر ذاتی معلومات سے متعلق صد فیصد فارم جمع کئے جانے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔