انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں چناؤ فہرستوں کا مسودہ شائع کردیا ہے۔ 58 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے نام، اُن کے نہ ملنے، اُن کا پتہ بدل جانے، اُن کی موت ہوجانے یا ایک سے زیادہ نام ہونے کی بناء پر خارج کردیئے گئے ہیں۔ SIR کے پہلے مرحلے میں مغربی بنگال میں مجموعی طور پر سات کروڑ 66 لاکھ 37 ہزار 529 ووٹروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اِن میں سے 7 کروڑ 8 لاکھ 16 ہزار 616 ووٹروں کے اندراج کے فارم کو ڈیجیٹل شکل دے دی گئی ہے۔ 92 اعشاریہ چار فیصد فارم کو ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔ x
Site Admin | December 16, 2025 5:09 PM | WB SIR
چناؤ کمیشن نے مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کا مسودہ شائع کردیا ہے۔ موجود نہ ہونے، دوسری جگہ چلے جانے، انتقال کرجانے یا دو جگہ نام ہونے کی وجہ سے 58 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کے نام کاٹے گئے ہیں۔