August 9, 2025 3:22 PM

printer

چناؤ کمیشن نے راشٹریہ جنتادل کے رہنما تیجسوی پرساد یادو کے ذریعہ 22 اگست کو ایک پریس کانفرنس کے دوران  دکھائے گئے ووٹر شناختی کارڈ EPIC نمبر کو فرضی دستاویز قرار دیا ہے

چناؤ کمیشن نے راشٹریہ جنتادل کے رہنما تیجسوی پرساد یادو کے ذریعہ 22 اگست کو ایک پریس کانفرنس کے دوران  دکھائے گئے ووٹر شناختی کارڈ EPIC نمبر کو فرضی دستاویز قرار دیا ہے۔ Digha اسمبلی حلقے کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر ERO نے، جوکہ صدر کے سب ڈویژنل آفیسر بھی ہیں، تیجسوی یادو کو حکم دیا ہے کہ وہ 16 اگست شام  5بجے تک کمیشن کے دفتر میں مذکورہ ووٹر شناختی کارڈ جمع کرادیں۔ Digha اسمبلی حلقے کے ERO نے اس سلسلے میں ایک لیٹر جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ تیجسوی یادو کے ذریعہ دکھائے گئے ووٹرشناختی کارڈ کی مکمل طور پر چھان بین کی گئی ہے۔ آفیسر نے کہا کہ چناؤ کمیشن نے اس EPIC نمبر کے ساتھ کوئی ووٹر شناختی کارڈ جاری نہیں کیا ہے اور یہ فرضی ہے۔×