ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 26, 2025 10:12 AM

printer

چناؤ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسے بہار میں ننیانوے اعشاریہ ایک ایک فیصد ووٹروں کی جانب سے دستاویزات موصول ہو چکے ہیں

چناؤ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسے بہار میں 99 اعشاریہ ایک ایک فیصد ووٹروں کی جانب سے دستاویزات موصول ہو چکے ہیں، جبکہ ریاست میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کے تحت دعووں، اعتراضات اور دستاویزات جمع کرانے کی مدت ختم ہونے میں ابھی سات دن باقی ہیں۔ آخری تاریخ یکم ستمبر ہے اور ابھی تک صرف صفر اعشاریہ آٹھ نو فیصد ووٹرز نے اپنے دستاویزات جمع نہیں کرائے ہیں۔ SIR سے متعلق 24 جون کے احکامات کے مطابق دستاویزات کی تصدیق بیک وقت بہار میں 243 الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز EROs اور دو ہزار 976 اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز AEROs کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

ووٹر فہرستوں کے مسودے میں شامل سات اعشاریہ دو چار کروڑ ووٹروں میں سے اب تک صفر اعشاریہ ایک چھ فیصد دعوے اور اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ چناؤ کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ بہار میں SIR کا عمل فی الحال جاری ہے۔

دعوؤں اور اعتراضات پر تمام فیصلے، ساتھ ہی اہلیت کے دستاویزات کی تصدیق 25 ستمبر تک مکمل کرلی جائے گی۔ مکمل جانچ پڑتال کے بعد ووٹر فہرستوں کا حتمی مسودہ 30 ستمبر کو شائع کیا جائے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔