عالمی اسکواش چیمپین شپ کے فائنل میں، آج چنئی میں بھارت کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا۔ بھارت، کَل رات سیمی فائنل میں مصر کو تین۔صفر سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے۔
بھارت کے Velavan Senthil Kumar نے مصر کے ابراہیم اَلکبانی کو جبکہ Anahat Singh نے مصر کے نور ہیکل گراس کو شکست دی۔ ابھے سنگھ نے بھی مصر کے آدم ہوال کو شکست دی۔
اِس سے پہلے ہانگ کانگ نے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کے خلاف جیت درج کی تھی۔x