چنئی میں، FIH مردوں کے جونیئر ہاکی عالمی کپ 2025 کے پہلے میچ میں بھارت نے چِلی کو سات-صفر سے ہرایا۔

ہاکی میں، کَل چنئی کے میئر رادھا کرشنن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اکیس سال سے کم عمر کے (مردوں کے FIH / جونیئر ہاکی عالمی کپ 2025 کے پول (B) کے اپنے پہلے میچ میں بھارت نے چلی کو سات صفر سے ہرا دیا۔ بھارت سمیت دفاعی چیمپئنز جرمنی، ارجنٹینا اور بلجیم نے اپنی مہم کی شروعات جیت سے کی ہے۔ 21 سال سے کم عمر کے ہاکی کھلاڑیوں کا یہ ٹورنامنٹ دو شہروں چنئی اور مدروئی میں منعقد کیا گیا ہے۔

بھارت نے اس ٹورنامنٹ کیلئے 18 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس کی کپتانی دفاعی کھلاڑی روہت کر رہے ہیں جب کہ کوچ کا فریضہ پی آر سری جیش انجام دے رہے ہیں۔

پول(B)  میں بھارت کے ساتھ چلی، عمان اور سوئٹزرلینڈ شامل ہے۔

اس سال کا FIH مردوں کا جونیئر ہاکی عالمی کپ اب تک کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جس میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنھیں 6 گروپوں میں تقسیم کیا گیاہے۔ مردوں کے جونیئر ہاکی عالمی کپ کا یہ 14 واں ایڈیشن ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔