چنئی میں جاری عالمی اسکواش چیمپین شپ کے فائنل میں، آج بھارت کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا۔ بھارت، کَل رات سیمی فائنل میں مصر کو تین-صفر سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے۔
اِس سے پہلے، ہانگ کانگ نے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کے خلاف دو-صفر سے جیت درج کی تھی۔